سپریم کورٹ نے اترپردیش میں سابق وزرائے اعلی کو بنگلہ تفویض کرنے سے متعلق
نظر ثانی قانون کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ریاستی حکومت سے آج جواب
طلب کیا۔
جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ابھے منوہر سپرے کی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم لوک
پرہری کی
درخواست کی سماعت کے دوران اکھلیش حکومت کو نوٹس جاری کر کے
جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔عدالت عظمی نے کچھ ماہ پہلے ریاست کے چھ سابق وزرائے اعلی کے سرکاری بنگلے
پر قبضہ جمائے رکھنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں خالی کرنے کا حکم
دیا تھا۔